Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ: ایران کا پاکستان کی 'مخلصانہ ثالثی' پر بھرپور اعتماد، اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ: ایران کا پاکستان کی 'مخلصانہ ثالثی' پر بھرپور اعتماد، اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد:پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق، گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے "تعمیری کردار" اور "مخلصانہ ثالثی" کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ     موجودہ حالات میں مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔    پاکستان خطے اور دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنے پُرعزم کردار کو جاری رکھے گا۔
    کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا اشتعال انگیزی سے بچنے کے لیے براہِ راست بات چیت ناگزیر ہے۔یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، ایران کا پاکستان کی ثالثی کو سراہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں ایک معتبر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر ابھرا ہے، جو بڑے تنازعات کو حل کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگز: