کولمبو:ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز 6 جون سے سری لنکا میں ہونا تھا، تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
اے سی سی کے مطابق، سری لنکا میں جاری موسمی خرابی اور چکن گونیا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث ایونٹ کا بروقت انعقاد ممکن نہ رہا۔ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ مؤخر کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، اور تمام متعلقہ بورڈز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔