Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، فائرنگ رینج اور باؤنڈری وال 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، فائرنگ رینج اور باؤنڈری وال 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں اکیڈمی کے حکام کی جانب سے انہیں وہاں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اکیڈمی کی فائرنگ رینج اور حفاظتی باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام آئندہ دو ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اکیڈمی کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی (شمسی توانائی) پر منتقل کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔

ٹیگز: