Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، تربیت اور سہولیات کے منصوبے کا جائزہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، تربیت اور سہولیات کے منصوبے کا جائزہ

اسلام آباد :اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کانفرنس روم، ڈائننگ ہال اور دیگر کمروں کا بھی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا اور پاسنگ آؤٹ پر زیر تربیت اے ایس پیز کو پلاٹ دیے جائیں گے۔ زیر تربیت اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھی بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پولیس افسران کی پروموشن کے مسائل کو حل کیا جائے گا تاکہ اہلکار بہتر تربیت اور مراعات کے ساتھ خدمات انجام دے سکیں۔

ٹیگز: