Get Alerts

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد / لاہور :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت مغربی ہواؤں کا نظام پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 5 جون تک تیز آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید گرمی کی وجہ سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: