Get Alerts

امریکی صدر کی نیتن یاہو کو سخت جھاڑ، لبنان پر کارروائیاں روکنے کا اعلان، اسرائیلی دستے بیروت سے واپس

امریکی صدر کی نیتن یاہو کو سخت جھاڑ، لبنان پر کارروائیاں روکنے کا اعلان، اسرائیلی دستے بیروت سے واپس

واشنگٹن / تل ابیب :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر حملے بند نہ کرنے اور ایران سے رابطے معطل کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سخت لہجے میں ان کی کلاس لے لی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے "ناشکرا" اور "پاگل" قرار دیا اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنے کا اعلان کیا، جس کے بعد نیتن یاہو نے بیروت کی طرف بڑھنے والے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ "میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں"۔ امریکی صدر کی جانب سے اس سخت ترین موقف اور وارننگ کے بعد اسرائیل کو لبنان میں اپنی جارحیت سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

ٹیگز: