یروشلم: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد از جلد لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
نیتن یاہو کے مطابق لبنان کی جانب سے بار بار مذاکرات کے مطالبات کے پیشِ نظر، انہوں نے کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ لبنان کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔
اس کے علاوہ نیتن یاہو نے لبنان کے وزیرِ اعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی بنانے کی آج کی اپیل کو سراہا اور اسے مثبت اقدام قرار دیا۔