Get Alerts

امریکہ اور ایران میں ایک ہفتے میں معاہدہ متوقع، صدر ٹرمپ کا لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنے کا اعلان

 امریکہ اور ایران میں ایک ہفتے میں معاہدہ متوقع، صدر ٹرمپ کا لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنے کا اعلان

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس متوقع معاہدے کے تحت خطے میں جاری جنگ بندی میں باقاعدہ توسیع کی جائے گی، جبکہ بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کو بھی تمام تر تجارتی اور بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی طرف سے حالیہ کشیدگی کے باعث رابطے معطل کیے جانے پر امریکی صدر نے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے اس اقدام کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔

اس اہم رابطے کے دوران امریکی صدر نے لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اسرائیل کو اپنی کارروائیاں فوری بند کرنا ہوں گی۔

ٹیگز: