Get Alerts

 "امریکہ اور ایران میں مذاکرات کل بھی ہوئے اور آج بھی"، تہران کو فوری معاہدہ کرنے کی پیشکش:ٹرمپ کا بڑا انکشاف

 

واشنگٹن:خلیجِ فارس میں جاری میزائلوں اور ڈرونز کی جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی غیر متوقع اور دھماکہ خیز بیان جاری کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کی تمام افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی (خفیہ سفارتکاری) مسلسل جاری ہے اور ایران کے لیے اب کسی نہ کسی طرح ڈیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
 صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ٹوٹا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "ایران سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے، ہماری کل بھی بات چیت ہوئی تھی اور آج بھی ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ حالات انتہائی حساس ہیں اور "یہ بات چیت کس سمت جائے گی، اس کے بارے میں فی الحال کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ     گزشتہ 47 سال سے ایران خطے میں جو کچھ کر رہا ہے، امریکہ اب مزید اسے برداشت نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
    انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھے اور خطے میں بڑی جنگ سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی طرح امریکی شرائط پر معاہدہ کر لے۔

ٹیگز: