Get Alerts

عامر خان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر رولیکس گھڑی کا تحفہ

عامر خان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ رولیکس گھڑی کا تحفہ 

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے بیٹے محمد زاوئیر کو اس کی پہلی سالگرہ پر رولیکس گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔

باکسر کی اہلیہ فریال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویرشئیر کی جس میں عامر خان نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر اٹھایا ہو اور وہ بھی ساتھ میں موجود ہیں ۔ 

عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور زاویر ان کا تیسرا بچہ ہے ، عامر خان اور فریال مخدوم کی دو بیٹیاں ہیں ۔

عامر خان نے اس رولیکس گھڑی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے ، انہوں نے اس پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے یہ گھڑی اپنے بیٹے کو گفٹ کرنےکے لیے خریدی ہے ۔