باکسر عامر خان کا بیٹے کو سالگرہ پر مہنگی گھڑی کا تحفہ

باکسر عامر خان کا بیٹے کو سالگرہ پر مہنگی گھڑی کا تحفہ
سورس: File photo

لندن ، پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے بیٹے کو پہلی سالگرہ پر مہنگی گھڑی کا تحفہ دے دیا ۔ 

باکسر عامر خان کی بیوی فریال نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عامر خان نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے اور وہ بھی ساتھ موجود ہیں۔

  واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور زاویئر ان کا تیسرا بچہ ہے۔ عامر خان اور فریال مخدوم کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

عامر خان نے اس رولیکس گھڑی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی اور مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے یہ گھڑی کس مقصد کے لیے خریدی ہے۔