کویت سٹی : مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور ایران و امریکہ کے درمیان براہِ راست تصادم کے دوران کویت میں امریکی فضائیہ کو بڑا دھکا لگا ہے۔ کویت کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا امریکی ایف-15 (F-15) لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، طیارہ گرنے سے چند لمحے قبل پائلٹ نے کمالِ مہارت سے خود کو ایجیکٹ (Eject) کر لیا، جس کے باعث وہ محفوظ رہا۔ امریکی عسکری حکام نے پائلٹ کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔