آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: ٹیسٹ رینکنگ میں صف اول کی ٹیم کے لیے خصوصی گرز

دبئی:  آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے باوجود 7 ویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز برقرار ہیں۔ بھارت کی ٹیم نے4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم وہ اب بھی دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

f67796b204c19408defeefaacdbc4f15

بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں