Get Alerts

بھارت کاپاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین مسائل پیدا کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

 بھارت کاپاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین مسائل پیدا کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزوں کی اچانک منسوخی سنگین انسانی مسائل کو جنم دے رہی ہے۔ کئی پاکستانی شہری، جن میں مریض اور خاندانوں کے افراد شامل ہیں، بغیر علاج مکمل کیے وطن واپس آنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے دوران متعدد پریشان کن اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن میں خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کے واقعات شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ واہگہ-اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی تھی، تاہم کچھ پاکستانی شہری اب بھی بھارتی علاقے اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے بھارتی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان شہریوں کو واپسی کی اجازت دیں، کیونکہ حکومت پاکستان انہیں واپس لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا تاکہ انسانی بنیادوں پر آمد و رفت ممکن بنائی جا سکے۔

ٹیگز: