Get Alerts

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، 12 اشیا مہنگی

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، 12 اشیا مہنگی

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیا سستی اور 28 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈے 5.55 فیصد، چکن 1.84 فیصد اور ایل پی جی 1.03 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گڑ اور چینی کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔

ادھر پیاز، ٹماٹر اور لہسن کی قیمتوں میں بالترتیب 5.59، 4.56 اور 1.78 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ٹیگز: