اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی، 17 سستی جبکہ 25 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 10.20 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 7.36 فیصد اور چینی 1.93 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادھر ٹماٹر، لہسن اور آلو سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔کم آمدنی والے طبقے پر مہنگائی کا دباؤ نسبتاً کم رہا لیکن دیگر طبقوں کے لیے مہنگائی کا گراف بلند ہوا ہے۔