Get Alerts

پنجاب میں باران رحمت سے سموگ اور بیماریوں کی شدت میں کمی کا امکان

پنجاب میں باران رحمت سے سموگ اور بیماریوں کی شدت میں کمی کا امکان
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور :  پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا ۔

 پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، لاہور، گوجرانوالہ اور گردو نواح میں تیزہواﺅں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ چنیوٹ اور نواحی علاقوں میں گرد چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے ، بارش کا سلسلہ پنجاب کے مزید اضلاع تک پھیلنے کا بھی امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مزید شد ت آنے کا امکان تھا ، سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے ۔ حالیہ بارش کے بعد سموگ چھٹنے اور بیماریوں میں کمی آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔