چلغوزے کی قیمت میں 2800 روپے تک کمی نے سب کو حیران کر دیا

Chilgoze price, reduction, Pakistan, Afghanistan, Waziristan, crops

لاہور: افغانستان اور وزیر ستان میں اچھی فصل کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، اچھی فصل کے بعد ملک میں فی کلو چلغوزے کی قیمت 6400 روپے سے کم ہو کر 3600 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

اس حوالے سے مقامی تاجروں کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے اور اگر چلغوزہ برآمد کیا گیا تو قیمت مزید نیچے آسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل ملک میں چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو میں فروخت ہو رہا تھا ۔