ڈیڈ لاک ختم،11 نہیں 8 فروری2024 کو ملک میں عام انتخابات کرانے پر اتفاق

ڈیڈ لاک ختم،11 نہیں 8 فروری2024 کو ملک میں عام انتخابات کرانے پر اتفاق

اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات 11 نہیں آٹھ فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات  8 فروری برورز جمعرات کو ہوں گے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ 

صدر مملکت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کو کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن  8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔


اس سے قبل  صدر مملکت اور  الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا تھا اور   ڈیڈ لاک برقرار تھا۔ الیکشن کمیشن 11 فروری جبکہ صدر مملکت 28 جنوری کی تاریخ پر اصرار کر رہے  تھے۔  

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ صدر مملکت سے ملاقات کرے اور اس کے بعد تاریخ کا اعلان کرے ۔ 

مصنف کے بارے میں