Get Alerts

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، حماس کی جانب سے دو یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں، خلاف ورزیوں اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد غزہ میں شہدا کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 664 ہو چکی ہے۔

ٹیگز: