Get Alerts

اسرائیلی فورسز کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ خان یونس کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑے گئے دھماکا خیز مواد سے اب تک 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور دو فلسطینی گھروں کو مسمار کر دیا۔ بیت اللحم کے گاؤں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگز: