شدید دماغی تناؤ نے رنویر سنگھ کو ماہرین نفسیات سے رابطے پر مجبور کر دیا

شدید دماغی تناؤ نے رنویر سنگھ کو ماہرین نفسیات سے رابطے پر مجبور کر دیا

ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شدید دماغی تناؤکےباعث ماہرین نفسیات سے رابطہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "پدماوتی" نے رنویر سنگھ کے دماغ پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ اس فلم میں رنویر سنگھ مسلمان حاکم کا  کردار ادا کر رہے اور اس فلم کی شوٹنگ تقریباََ ایک سال تک جاری رہی ہے ۔
فلم "پدماوتی" میں رنویر سنگھ نے ظالم ہیرو کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کردار کا ان کی ذات پر بہت منفی اثر مرتب ہوا ہے اس لیے وہ ماہر ے نفسیات سے رابطے میں ہیں تاکہ اپنی شخصیت پر ہونے والے ان منفی اثرات سے نکل سکیں ۔
تفصیلات کے مطابق ابھی تک رنویرسنگھ شدید دماغی تناؤ کے باعث 3 دفعہ ماہرے نفسیات سے مل چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس پہلے فلم "باجی راؤمستانی" میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں ۔

رنویر سنگھ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مکمل طور پرکردار میں ڈھل جاتے ہیں اور دیکھنے والوں کو یہ محسوس نہیں ہونے دیتے کہ وہ ان حقیقی شخصیت ہے یا صرف وہ کردار کی عکاسی کر رہے ہیں ۔ یہ وجہ ہے کہ رنویر سنگھ کو فلمی کردار کے باعث شدید دماغی تناؤکا شکار ہو گئے ہیں اوراب وہ ماہرےنفسیات سے رابطے میں ہیں ۔