شام میں جاری جنگ میں 3000 افراد ہلاک ہوئے ،رپورٹ

شام میں جاری جنگ میں 3000 افراد ہلاک ہوئے ،رپورٹ

بیروت :شام میں جاری جنگ میں ستمبر کے مہینہ میں 3000 افراد ہلاک ہوئے جبکہ یہ 2017کا ہلاکتوں کے لحاظ سے ابتک کا سب سے مہلک ترین مہینہ ہے ۔ عالمی میڈیا نے انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ 70 فی صد سے زائد شہری ہلاکتیں شام کی حکومتی فورسز اور روسی فضائی حملو ں سے ہوئیں یا پھر یہ ہلاکتیں بین الاقوامی اتحادکے حملوں سے ہوئیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی، روسی اور شامی فورسز شام میں دولت اسلامیہ ( داعش) کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ 2011 جاری خانہ جنگی اور عالمی طاقتوں کی مداخلت کے بعد اب تک لاکھوں افراد مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کر چکے ہیں