لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر  چیئرمین نادرا مقرر

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر  چیئرمین نادرا مقرر

اسلام آباد :لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر کردیے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر3 ناموں میں سےدی۔

 سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3 بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد نئے چیئرمین نادرا کیلئے لیفٹننٹ جنرل منیرافسرکی منظوری دی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ انہوں نے 2010ءکے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبہ میں پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس سٹریٹجی  میں ایم ایس کیا جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا۔  اس وقت وہ نسٹ  اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں اور ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوئوں سے متعلق کریڈٹ کے لئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔ آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربہ میں ملٹری جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز  آفیسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات انجام شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں