Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی فوج نے یرغمال بنا لیا ہے۔ وزیراعظم نے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کے لیے دعا کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان افراد کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ بے بس فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ظالمانہ کارروائی ختم ہونی چاہیے اور امن کے قیام کو موقع دیا جانا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی امداد ہر حال میں ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے۔

ٹیگز: