Get Alerts

میٹا کی نئی پالیسی: AI چیٹس سے فیس بک پر پرسنلائزڈ اشتہارات دکھائے جائیں گے

میٹا کی نئی پالیسی: AI چیٹس سے فیس بک پر پرسنلائزڈ اشتہارات دکھائے جائیں گے

کیلیفورنیا : فیس بک اور دیگر میٹا پلیٹ فارمز کے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد میٹا کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اسسٹنٹ سے کی گئی چیٹس کو پرسنلائزڈ اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق 16 دسمبر 2025 سے ہوگا۔

اب اگر آپ میٹا کے AI اسسٹنٹ سے کسی خاص موضوع، جیسے ہائیکنگ کے بارے میں بات کریں گے، تو میٹا سمجھ جائے گا کہ آپ کو اس موضوع میں دلچسپی ہے اور اسی حساب سے فیس بک پر متعلقہ پوسٹس، ریلز، گروپس اور اشتہارات آپ کو دکھائے جائیں گے۔ یہ نظام ویسا ہی کام کرے گا جیسے آپ کسی پیج کو لائیک کرتے ہیں یا کسی مخصوص موضوع سے جڑے مواد کو زیادہ دیکھتے ہیں۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ AI چیٹس کو مذہب، سیاست، صحت، نسل پرستی جیسے حساس موضوعات کے لیے اشتہارات یا تجاویز کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی کی پرائیویسی سربراہ کرسٹی ہیرس کے مطابق، اس تبدیلی کے دوران موجودہ پرائیویسی پالیسیوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

صارفین اپنی اشتہاری ترجیحات کو سیٹنگز میں جا کر تبدیل کر سکتے ہیں، مگر AI چیٹس کو اشتہارات کے لیے استعمال ہونے سے مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ اگر آپ نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کو میٹا اکاؤنٹس سینٹر میں لنک کیا ہوا ہے تو ایک پلیٹ فارم پر کی گئی AI چیٹ کی معلومات دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی ریکومینڈیشنز کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔

تاہم، واٹس ایپ اور میسنجر میں انکرپٹڈ (محفوظ) پیغامات اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

میٹا صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں 7 اکتوبر سے آگاہ کرنا شروع کرے گا۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق دنیا کے بیشتر ممالک میں ہوگا، تاہم برطانیہ، یورپی یونین اور جنوبی کوریا میں اسے نافذ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: