Get Alerts

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، کیونکہ مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔

بارشوں کا امکان درج ذیل اضلاع  راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں ہے۔

ٹیگز: