چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
سورس: File

لاہور:  ، تھوک اور پرچون سطح پر چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،8روپے کلو اضافے کے بعد ہول سیل میں چینی کی قیمت174روپے کلو تک پہنچ گئی۔  مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 180سے185روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل میں 50 کلو چینی کا بیگ 8400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی 180 روپے سے 185 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہو گیا ہے، 50 کلو چینی کی بوری 700روپے بڑھنے سے قیمت 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

شوگر ڈیلرز کے مطابق دو دن کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے،50 کلو چینی کی بوری میں 700روپے اضافے کے بعد بوری 8 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 9ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 190سے195روپے تک پہنچ گئی،اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی کی قیمت 180 روپے ہے۔ 

مصنف کے بارے میں