چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، تنظیم مفاد عامہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، تنظیم مفاد عامہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
سورس: File

لاہور: چینی کی قیمتوں میں اضافے پر مفاد عامہ کی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور ایک درخواست دائر کی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے اس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

درخواست گزار تنظیم کے مطابق حکومت چینی کی قیمت کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

 درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ چینی بنیادی استعمال کی اشیاء میں شمار ہوتی ہے اسکی قیمت میں اضافہ بنیادی حقوق سے انحراف ہے۔  مارکیٹ ریٹ کے مطابق چینی کی قیمت 100روپے ہونی چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو چینی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرنے کا حکم دیا جائے.

مصنف کے بارے میں