Get Alerts

ٹرمپ انتظامیہ کو کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز تعینات کرنے سے روک دیا گیا

ٹرمپ انتظامیہ کو کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز تعینات کرنے سے روک دیا گیا

واشنگٹن: ایک امریکی وفاقی عدالت نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر پابندی عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست کی اجازت کے بغیر وہاں فوجی دستے نہ بھیجے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے کہا ہے کہ وہ ریاست کی خودمختاری کا احترام کرے اور بغیر کیلیفورنیا کی منظوری کے نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے گریز کرے۔

فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات میں اور ریاستی حکومت کی درخواست پر ہی جائز ہوگی، ورنہ یہ وفاقی حکومت کے آئینی اختیارات کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

کیلیفورنیا کی حکومت نے اس حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور یہ ریاستی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اس فیصلے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

ٹیگز: