آسٹریلوی کرکٹرز کا پریس کانفرنسز کے دوران رونا کام آ گیا

آسٹریلوی کرکٹرز کا پریس کانفرنسز کے دوران رونا کام آ گیا

 سڈنی : کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے ہیں ۔اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جبکہ بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی لگی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر ٹیم کی قیادت کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جب کہ اسٹیون اسمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر ٹیم کی قیادت کرنے پر 2،2 سال کے لئے پابندی عائد کی گئی۔ 

تینوں کرکٹرز اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں پریس کانفرنس کے دوران تینوں کھلاڑیوں نے افسردہ دل اور آنکھوں میں اشک لیے کرکٹ شائقین سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی تھی ۔انہیں افسردہ دیکھ کر دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاست باؤلر شعیب اختر اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا دل بھی موم ہو گیاتھا۔ شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا :

آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائر نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر عائد کی جانے والی پابندی کو نامناسب قرار دیا اور کرکٹ آسٹریلیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی سزا میں نرمی کی جائے۔گریگ ڈائر نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پہلے بھی منظرعام پر آتے رہے ہیں اور اُن کے مقابلے میں آسٹریلوی کرکٹرز کو دی جانے والی سزا بہت زیادہ ہے جب کہ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹمپرنگ اسکینڈل: سابق آسٹریلوی کپتان پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے
  آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بورڈ میں سزا سنانے میں بہت جلدی کی جو بعض اوقات غلطی کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے سزا میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ معطل کرکٹرز کو جلد سے جلد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دینی چایئے تاکہ جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں تو ان مکمل طور پر تیار ہوں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں