گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عہدے سے برطرف

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عہدے سے برطرف

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے‘

واضح رہے کہ آج پنجاب کی سیاست کا اہم ترین دن ہے، نئےوزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں آج ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ووٹنگ صبح 11 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہو گی۔وزیراعلی پنجاب کے  انتخابات کیلئےحکومتی اتحاد کی جانب سے  سپیکر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہبازشریف ہیں، دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

چوہدری پرویز الہی اپنی جیت کیلئے پرامیدہیں جبکہ مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن نے دو سو سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعوی کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں