حکومت برآمدات بڑھانے میں ناکام 

حکومت برآمدات بڑھانے میں ناکام 
سورس: File

اسلام آباد : اتحادی حکومت رواں مالی سال کے پہلے9ماہ میں برآمدات بڑھانے میں ناکام رہی ۔ مارچ میں پی ٹی آئی حکومت کے آخری ماہ کے مقابلے برآمدات میں 14.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے  ہیں۔ جولائی تا مارچ برآمدات 9.87 فیصد کمی سے 21 ارب4کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں ،گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات23 ارب 35 کروڑ ڈالرز تھیں ،مارچ میں سالانہ بنیاد پر برآمدات14.76 فیصد کمی سے 2ارب36کروڑ70 لاکھ ڈالرز رکارڈ کیا۔

گذشتہ سال مارچ میں ایکسپورٹس 2 ارب 77 کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھیں،فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات میں8.03 فیصد کا اضافہ ہوا ،جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ35.51فیصد کمی سے 22 ارب90 کروڑ ڈالرز رہا ،گذشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 35ارب50کروڑ 90لاکھ ڈالرز تھا ،مارچ میں سالانہ بنیاد پرتجارتی خسارہ59.75 فیصد کمی سے ایک ارب46کروڑ10لاکھ ڈالرز رہا ،فروری کے مقابلے مارچ میں تجارتی خسارہ20.73 فیصد کم ہوا۔

جولائی تا مارچ درآمدات25.34 فیصد کمی سے43 ارب94 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں،گذشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 58ارب 85 کروڑ90 لاکھ ڈالرز تھا،مارچ میں سالانہ بنیاد پر درآمدات40.25 فیصد کمی سے3ارب82کروڑ80لاکھ ڈالرز رہیں،فروری کے مقابلے مارچ میں درآمدات میں5.11 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی ۔

مصنف کے بارے میں