آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان جھگڑا ختم

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان جھگڑا ختم

میلبورن:آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش شیڈول کے مطابق ہو گا ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیش پر خطرے کی تلوار لٹک رہی تھی لیکن 10ماہ کا طویل ترین جھگڑااب اختتام پذیر ہو گیا اور فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس تنازع کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میلبورن میں ہوئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلئے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے پروپوزلز سے قطعاً مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو ”پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز“ کا نام دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ کرکٹرز ایسوشی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تمام پلیئرز کو ریونیو شیئرنگ میں شریک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیڈولنگ، گراس روٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔