زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں15کروڑ31لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بھی15ارب ڈالرز سے گھٹ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے مطابق28جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب28کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر30کروڑ49لاکھ ڈالرز کمی سے 15ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر14ارب69کروڑ82لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے.

کمرشل بینکوں کے ذخائر15کروڑ18لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب58کروڑ49لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔

مصنف کے بارے میں