پنجاب میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

پنجاب میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیاہےکہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔عام انتخابات کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں رسہ کشی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو مبارکبادیں' ابن الوقتوں پر محسن خان نے بھی انگلی اٹھا دی
  

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی لہٰذا صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔


یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں