پینٹاگون کے باہر فائرنگ ،سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

Pentagon Firing

 امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

5b9e66b74181e63e171f13514f334d37

پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے ٹوئٹ کرکے امریکی شہریوں کو احتیاطی طور پر میٹرو ریل اور بس پلیٹ فارم کے ایریا سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا،فائرنگ کے واقع کے بعد پینٹاگون کی عمارت کو ایک گھنٹہ سیل رکھا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ۔