اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے مقابلے کا امتحان کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی (میدانی پیشہ ورانہ ٹیسٹ) کے لیے آن لائن درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ ایم پی ٹی کے حوالے سے پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع کروائی جا سکیں گی، جبکہ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں اکثر امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر پاتے، لہٰذا تیاری میں مکمل توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔