Get Alerts

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2026 کے مقابلے کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یہ امتحانات دو مراحل میں منعقد کیے جائیں گے۔

امتحانات کے پہلے مرحلے میں ایم سی کیو (ملٹیپل چوائس کوئز) پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ لیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہوگا۔ ایم سی کیو ٹیسٹ کے لیے آن لائن درخواستوں کا نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔

درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی، اور ایم سی کیو پر مبنی ٹیسٹ 9 نومبر 2025 بروز اتوار منعقد ہوگا۔یہ شیڈول امیدواروں کے لیے وقت پر تیاری اور منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرے گا۔

ٹیگز: