Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی رونقیں ،رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی رونقیں ،رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

لاہور : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں 79ویں جشن آزادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ جشن کے دوسرے دن تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بھرمار ہے، گلیاں، بازار، چوراہے اور سڑکیں خوبصورت انداز میں سجائی گئی ہیں۔ گجرات، خانیوال، ساہیوال اور خوشاب کے علاوہ جھنگ، وہاڑی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سرگودھا اور چکوال میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

جہلم میں وزیراعلیٰ کے مشیر صحت اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں حصہ لیا اور قومی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ وہ جشن کے موقع پر تیار کیے گئے کئی میٹر طویل قومی پرچم کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں اور گھروں کو جھنڈیوں اور پرچموں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سکولوں میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

جشن کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے اور عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر اس خوبصورت منظر کا لطف اٹھا رہی ہے۔ خاص طور پر بچے بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی میں شریک ہیں۔

ٹیگز: