Get Alerts

لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ، نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ، نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور :لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا زور کم ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ پر 31 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 20 ملی میٹر، گلبرگ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 6.4، مغلپورہ میں 5.1، تاجپورہ میں 2، چوک ناخدا میں 9، فرخ آباد میں 7 اور گلشن راوی میں 1.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چار اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہوگا، جو مون سون کا چھٹا سپیل ہے اور موجودہ سیلابی صورتحال کو مزید سنگین کر سکتا ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جن کی شدت چار اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ پانچ اگست تک ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی مضبوط ہوگا جو بارشوں کو تقویت دے گا۔

ٹیگز: