لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
الہ آباد میں طوفانی بارش کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حجرہ شاہ مقیم میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی۔
دوسری جانب بورے والا اور جہانیاں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے گرمی سے وقتی ریلیف محسوس کیا۔