Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، بجلی کی فراہمی متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، بجلی کی فراہمی متاثر

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

گجرات، سیالکوٹ، نارووال، کھاریاں، پسرور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح پشاور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ٹانک اور لکی مروت سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی بجلی کی کمپنیوں کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ بجلی کی بندش سے نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: