Get Alerts

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث ایل پی ایل سے واپس روانہ، پلے آف میں واپسی کا امکان

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث ایل پی ایل سے واپس روانہ، پلے آف میں واپسی کا امکان

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایونٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور ان کی فرنچائز کینڈی رائلز کے درمیان ایک میچ میں ٹیم سلیکشن کے معاملے پر بھی غلط فہمی پیدا ہوئی تھی۔ کولمبو کیپٹلز کے خلاف مقابلے میں انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں کینڈی رائلز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر شاہین شاہ آفریدی سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹیم اینالسٹ کی تکنیکی غلطی کے باعث ان کا نام فہرست میں شامل نہیں ہو سکا تھا۔

انتظامیہ کی وضاحت اور معذرت کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کے لیے مزید میچز میں حصہ لیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 6 میچز کھیلتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ذرائع کے مطابق، اگر کینڈی رائلز کی ٹیم لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو امکان ہے کہ شاہین شاہ آفریدی دوبارہ سکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

ٹیگز: