چین کے دروازے دنیا کے لیے کبھی بند نہیں ہونگے ،وزیراعظم چین

چین کے دروازے دنیا کے لیے کبھی بند نہیں ہونگے ،وزیراعظم چین

ووجن،ژی جیان:چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا چین کو امید ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کی ایکسپریس ٹرین پر سواری کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی حوصلہ افزائی کرے گا،شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی( سی پی س) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں،ان خیالات کا اظہار اتوار کو مشرقی چین کے شہر ووجن میں شروع ہونے والے چھوتی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے موقع پر اپنے تحینتی پیغام میں کیا ہے۔

یہ کانفرنس اتوار سے منگل تک جاری رہے گی، اس کا موضوع کھلے پن اور مشترقہ فوائد کے لیے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ۔سائبر سپیس میں مشترقہ مستقبل کی برادری کیتعمیر“ ہے، اپنے تہینیتی پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے حکومتی نمائندوں ،بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں ماہرین ،مفکرین اور کمپنیوں کا دلی خیرمقدم کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مندوبین اجتماعی فہم وفراست سے کام لیں گے اور باہمی مفاہمت میں اضافہ کریں گے تاکہ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کے بارے میں تعاون اور تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے اور انٹرنیٹ کی ترقی کو دنیا بھر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بہتر طورپر کام میں لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو دنیا بھر کے ممالک کی خودمختاری ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے کئی نئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر سپیس مشترکہ مستقبل کی برادری کی تعمیر بین الاقوامی معاشرے کی وسیع پیمانے پر مشترکہ مفاہمت بن گئی ہے۔

شی نے کہا چین کو امید ہے کہ وہ سائبر سپیس کو خودمختاری کے احترام اور پارٹنر شپ کے جذبے کو عام طورپر جدید ترقی ،سلامتی کے تحفظ،گورنس میں شمولیت اور فوائد کی تقسیم کی طرف لے جانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ چین کے دروازے دنیا کے لیے کبھی بند نہیں ہوں گئے۔

بلکہ کہیں زیادہ کھلے رہیں گے ۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی سیکرٹریٹ کے رکن وانگ ہو ننگ نے افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین انٹرنیٹ کی ترقی کے ذریعے پیدا ہونے والے تاریخی مواقعوں سے ہم آہنگی اور ڈیجیٹل معیشت کو کھلے پن ، تعاون ، تبادلے اور سائبر سپیس میں تبادلے کے فروغ کے لیے اہم محرک قوت اور سائبر سپیس میں مشترقہ مستبقل کی برادری کی تعمیل کے لیے کام کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سلامتی کو فروغ دینا چاہیے،عمدہ نظام قائم کریں اور محفوظ ،مستحکم اور خوشحال سائبر سپیس کی تعمیر کریں انہوں نے کانفرنس کے مہمانوںسے بھی ملاقات کی،اور انٹرنیٹ ایکسپو کا دورہ کیا۔ 80ممالک اور حکومتوں کے 15سو سے زیادہ مہمان جن میں حکومتی نمائندے بین الاقوامی تنظمیوں کے سربراہان انٹرنیٹ کمپنیوں کی ممتاز شخصیات ،آن لائن کی شخصیات ،ماہرین اور سکالر شرکت کررہے ہیں