چین کا امریکی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

چین کا امریکی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن :امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بندی کے بعد چین نے امریکی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا نے بھی چینی مصنوعات پر مزید ٹیکسز نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیونس آئرس میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر چینی اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

چین نے امریکی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹیز ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ امریکی مصنوعات کی خریداری کی بھی یقین دہانی کرادی ہے، امریکا بھی چین پر مزید ڈیوٹیز نہیں لگائے گا، دونوں ممالک مذاکرات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین نے امریکی گاڑیوں پر عائد چالیس فیصد ڈیوٹیز ختم کرنے اور امریکی مصنوعات کی خریداری کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکا نے بھی چین پر مزید دو سو ارب ڈالر کی ڈیوٹیز نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔