شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چوکے ، 400 چھکے مکمل 

شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چوکے ، 400 چھکے مکمل 

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے۔شعیب ملک 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

شعیب ملک نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بناکر اہم سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں ۔شعیب ملک نے 482 اننگز میں ایک ہزار چوکے مکمل کیے ہیں۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 400چھکے بھی مکمل کرلیے ۔سابق کپتا ن قومی ٹیم چار سو چھکے لگانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں ۔شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرچکےہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں ۔ان سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں