Get Alerts

پاکستان کیلئے معاشی خوشخبری....سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ترکیہ سے بڑا معاہدہ

پاکستان کیلئے معاشی خوشخبری....سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ترکیہ سے بڑا معاہدہ

کراچی:ملکی معیشت کے لیے تیل و گیس کے شعبے سے اہم خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اس پیش رفت کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں جاری کی ہیں۔ کمپنی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

معاہدے کے تحت ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی جائے گی۔ پی پی ایل نے منصوبے میں موجود اپنے 25 فیصد شراکت داری حصہ اور آپریٹرشپ ترکیہ کی کمپنی پیٹرولیم اوورسیز کو منتقل کر دی ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز بھی اس منصوبے میں 20، 20 فیصد شراکت دار ہوں گے۔

پی پی ایل نے واضح کیا ہے کہ وہ اس منصوبے میں اپنا 35 فیصد حصہ برقرار رکھے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ شراکت سمندری ذخائر کی تلاش کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور پاکستان—ترکیہ توانائی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کو مستحکم کرے گی اور مستقبل میں توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھولے گی۔

ٹیگز: