فیس بک کے بانی صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب

فیس بک کے بانی صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب

نیویارک: فیس بک کو سوشل میڈیا کی سب سے معروف سائٹ نہ کہنا بالکل غلط ہو گا۔ اس کے منافع میں ہر سیکنڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) کمالیے۔

مارک زکربرگ کی دولت میں اتنا زیادہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔

مثبت سہ ماہی رپورٹ کے باعث فیس بک کے حصص کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ مارک زکربرگ کو ہوا۔

3 ارب ڈالرز کے اضافے کے نتیجے میں مارک زکر برگ کے مجموعی اثاثے 59 ارب ڈالرز تک جاپہنچے اور وہ اس وقت دنیا کے 5 ویں امیر ترین انسان ہیں۔