شیخ رشید کیلئے ایک اور مشکل ، نیا مقدمہ درج، کراچی پولیس گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچ گئی

شیخ رشید کیلئے ایک اور مشکل ، نیا مقدمہ درج، کراچی پولیس گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچ گئی
سورس: File

کراچی : سابق وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد کے خلاف اسلام آباد اور مری کے بعد کراچی کے  موچکو تھانے میں بھی  مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

پولیس ذرائع   کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل  کیے جانے کا امکان ہے۔

موچکو پولیس شیخ رشید کو کراچی   لانے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔شیخ رشید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ آبپارہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں